نئی دہلی، 30/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے جسٹس وکرم جیت سین کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے)کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔کورٹ نے جسٹس وکرم جیت سین سے کہا کہ وہ ڈی ڈی سی اے کے سال 2013سے 2016کے درمیان کے اکاؤنٹ کی تحقیقات کے لیے بیرونی ایڈمنسٹریٹر مقرر کریں۔ہائی کورٹ نے یہ ہدایت بھی دی کہ ڈی ڈی سی اے کے کاموں کی دیکھ بھال کے لیے سی اے جی کا بھی ایک رکن ڈی ڈی سی اے بورڈ کا ممبر ہو گا۔ڈی ڈی سی اے کے طریقہ کار اور دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں میچوں کے انعقاد پر ہوئے تنازعات کے بعد داخل کی گئی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ حکم دیا ہے۔غورطلب ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں دو ججوں کی بنچ نے ڈی ڈی سی اے کی اس درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا جس میں ڈی ڈی سی اے نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن سے قبضہ سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اسٹیڈیم کا آر پی مہرا بلاک غیر منظورشدہ ہے۔کورٹ نے میچوں کے انعقاد کی نگرانی کے لیے ریٹائرڈ جج جسٹس مکل مدگل کو ڈی ڈی سی اے کا منتظم مقرر کیا تھا۔